اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: کسان نے تیار کیا 'شوگر فری' تربوز - پانیپت کا تربوز

خاص طور پر تیار کردہ اس تربوز میں پانی کی مقدار اور مٹھاس بھی عام تربوز سے زیادہ ہے۔ تربوز کی اس خاص قسم کو اگانے کے لئے 500 پودے لگائے گئے ہیں۔ تربوز کا وزن 4 سے 6 کلوگرام کے درمیان ہے۔ مارکٹ میں بھی اس تربوز کی اچھی قیمت مل رہی ہے۔

ہریانہ: کسان نے تیار کیا 'شوگر فری' تربوز
ہریانہ: کسان نے تیار کیا 'شوگر فری' تربوز

By

Published : Jun 7, 2020, 6:07 PM IST

ریاست ہریانہ کے پانی پت کے گاؤں سیواہ میں ایک کسان نے ایسا تربوز تیار کیا ہے جو 'شوگر فری' اور اور بغیر بیج کا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں کے لئے بہت خاص ہے۔ یہ تربوز شوگر کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

ہریانہ: کسان نے تیار کیا 'شوگر فری' تربوز

خاص طور پر تیار کردہ اس تربوز میں پانی کی مقدار اور مٹھاس بھی عام تربوز سے زیادہ ہے۔ تربوز کی اس خاص قسم کو اگانے کے لئے ٹرائل شروع کیا جا چکا ہے۔ کھیت میں 500 پودے لگائے گئے ہیں۔ تربوز کا وزن 4 سے 6 کلوگرام کے درمیان ہے۔ مارکیٹ میں بھی اس تربوز کی اچھی قیمت مل رہی ہیں۔

ہریانہ: کسان نے تیار کیا 'شوگر فری' تربوز

اس تربوز کو تیار کرنے کے لئے پولینیشن کے دوران میل اور فیمیل کا آپس میں پولینیشن کروانا پڑتا ہے۔ اگر پولینیشن نہیں کیا جائے تو تربوز کے اندر بیج پیدا ہو جاتے ہیں۔

پانیپت کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے کسان نے کھیتی باڑی اور باغبانی میں نام کمایا ہے۔ سیواہ گاؤں کے کسان رام پرتاپ کسان خاندان میں پیدا ہوئے اور بی ایس سی کی تیاری کرنے لگے لیکن کامیابی نہ ملنے کی وجہ سےانہوں کھیتی باڑی کرنا شروع کر دیا۔

رامپرتاپ کے ذریعہ اگائی جانے والی سبزیاں دوسری ریاستوں میں بھی بھیجی جاتی ہے۔ پرتاپ یہ تربوز کا بیج تائیوان سے لائے ہیں۔ انہون نے ہریانہ میں بہت سے ایوارڈ جیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details