اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری ملازم کے بچپن کا خواب پورا - helicopter

ریاست ہریانہ کے ضلع فریدآباد میں چوتھے زمرے کے ملازم کوڑے رام نے سبکدوشی کے روز ہیلی کاپٹر کی سورای کرکے اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا۔

سرکاری ملازم کے بچپن کا خواب پورا

By

Published : Aug 1, 2019, 9:02 PM IST

سرکاری ملازم کے بچپن کا خواب پورا

سدپورا گاؤں کے رہنے والے کوڑے رام کی خواہش تھی کہ جب وہ اپنی سرکاری نوکری سے سبکدوش ہوں تب وہ اپنے گھر ہیلی کاپٹر میں جائیں۔

جب وہ ملازمت سے سبکدوش ہوئے تو ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر اپنے گھر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ہیلی کاپٹر سے گاؤں کی تفریح بھی کی۔

کوڑے رام نے کہا کہ 'آج میری خواہش پوری ہوگئی۔ بچپن سے ہی مجھے ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کا شوق تھا۔ نوکری کے دوران یہ ممکن نہیں ہو پایا لیکن ریٹائرمنٹ کے وقت میرا یہ خواب پورا ہوگیا۔

سنہ 1979 میں کوڑے رام کو ہریانہ کے محکمہ تعلیم میں چوتھے زمرے کے تحت نوکری ملی تھی۔ ان کی پہلی پوسٹنگ نمکا گاؤں کے سرکاری اسکول میں ہوئی اور تب سے انہوں نے اسی اسکول میں اپنے فرائض انجام دیے۔

ہیلی کاپٹر سے گاؤں پہنچنے پر گاؤں کے لوگوں کو لگا کہ کوئی سیاسی پارٹی کا رہنما آیا ہے۔

کوڑے رام نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے قرض بھی لیا۔ انہوں نے خود تو ہیلی کاپٹر کی سواری کی لیکن اپنے خاندان کو بھی ہیلی کاپٹر میں گھمایا اور 60 برس کی عمر میں اپنے بچپن کے خواب کو بھی پورا کیا۔

ہیلی کاپٹر میں گھومنے کا پورا خرچ تقریباً تین لاکھ روپے سے بھی زائد کا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details