اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2019, 3:20 PM IST

ETV Bharat / state

ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے معذوروں کے لیے چار روزہ کیمپ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے چار روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معذوروں کو ضرورت کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

Red Cross Society conducts four-day camp for the disabled
ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے معذوروں کے لیے چار روزہ کیمپ کا انعقاد

گزشتہ 15 نومبر کو ہی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے تقریباً 90 لاکھ روپیے کے معاون سامان معذوروں کو دیے گئے۔

ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے معذوروں کے لیے چار روزہ کیمپ کا انعقاد


میوات میں جو معذور باقی رہ گئے ان کے لئے ریڈ کراس سوسائٹی کے سکریٹری واجد علی نے فوراً ہی اعلان کر دیا تھا کہ ان کے لیے بھی جلد ہی کیمپ لگایا جائے۔


کل سے چار روزہ کیمپ کا آغاز ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریننگ آفیسر ہرندر سنگھ کنڈو نے بتایا کہ آج سی ایس آر اور حکومت ہند کے تعاون سے منعقدہ اس کیمپ میں تقریبا 350 ضرورت مندوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کے لیے ٹرائی سائکل اور عام سائکل دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کے علاج کے لیے سامان وغیرہ بھی دیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details