اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: منشیات کے خاتمے کے لیے سیاسی رہنما میدان میں

نشہ آور اشیاء میوات کے موجودہ نوجوان کو کس طرح سے برباد کر رہی ہے یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ایک سروے کے مطابق پنجاب کے بعد میوات کے نوجوان سب سے زیادہ نشہ کر رہے ہیں۔

image
image

By

Published : Nov 22, 2020, 1:01 PM IST

ہریانہ کے خطے میوات کا دانشور طبقہ یہاں تک کہ سیاسی رہنما بھی اب نشے جیسی لعنت سے خطے کو پاک کرنے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں۔

رکن اسمبلی آفتاب احمد کی قیادت میں نوح میوات کے حسین پور گاؤں سے نشہ مکتی ابھیان کی شروعات کی گئی ہے۔

نشہ آور اشیاء کے خاتمے کیلئے سیاسی رہنما میدان میں

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ یہ جلسہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ ایک سماجی ذمہ داری نبھانے کی کوشش ہے اور ساتھ ہی کوشش ہے کہ سبھی کو ایک ہو کر نشے سے آزاد سماج تیار کرنا ہے۔

اس مہم کی افتتاحی تقریب میں کئی مقتدر شخصیات نے بھی نشہ آور چیزیں استعمال نہ کرنے کا عہد لیا، کئی لوگوں نے بیڑی سگریٹ چھوڑ کر مہم کو مضبوطی دینے کا کام کیا۔

اس مہم میں معروف عالم دین مولانا شیر محمد امینی، صدیق احمد میو، یوتھ کانگریس کے میڈیا انچارج راہل راؤ، میوات وکاس سبھا کے اعلی عہدیداران بھی اس مہم کو حمایت دینے پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details