سرپنچوں و ٹھیکیداروں نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کو خط لکھ کر نگینہ حلقے کے بی جے پی صدر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان کے مطابق حلقہ صدر پر کمیشن خوری کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں لیکن پہلی بار پریس کانفرنس منعقد کرکے میڈیا کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا گیا۔
انہوں نے حلقہ صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرام پنچایتوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والی رقم میں سے سرپنچ اور ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کرتے ہیں۔
حلقہ صدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بی جے پی کارکن فاروق خان نے صحافیوں کو بتایا کی نگینہ کے حلقہ صدر مہاویر سینی ٹھیکیداروں اور سرپنچوں سے دس دس فیصدی کمیشن لیتے ہیں۔ جس سے گاؤں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو ایمانداری سے اور بہتر طریقے سے کرانے میں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بھی مجبور ہوکر کمیشن دینا پڑتا ہے، اگر کمیشن نہیں دیں گے تو کام ملنا بند ہوجائے گا۔
بلاک پنچایت سمیتی نگینہ کے ممبر طیب حسین اور دیگر بی جے پی ارکان کے مطابق ایسے عہدیداروں کو فوری طور برخاست کیا جانا چاہئے تاکہ پارٹی کا نام خراب نہ ہو۔