اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیند ہسپتال میں جدید مشینیں، اب مریضوں کو سیدھے ہوا سے ملی گی آکسیجن

ریاست ہریانہ کے جند شہر کے سیول ہسپتال میں آکسیجن کنسنٹریٹر مشین لگائی گئی ہے۔ اس کی مدد سے بلڈ پریشر کے ساتھ۔ ساتھ پلس ریٹ بھی دکھائی دے گا۔ ساتھ ہی مریضوں کو آکسیجن سلینڈر کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

oxygen concentrator machine installed in civil hospital of jind
جیند ہسپتال میں جدید مشینیں، اب مریضوں کو سیدھے ہوا سے ملی گی آکسیجن

By

Published : Nov 22, 2020, 6:11 PM IST

کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے اب آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی۔ جند کے محکمہ صحت نے ایسی جدید مشینیں منگوائی ہیں۔ جس سے مریضوں کو ہوا سے آکسیجن مل جایا کرے گی۔ یہ مشینیں سیدھے ہوا سے فی منٹ پانچ لیٹر میڈیکل آکسیجن بنائے گی۔ ایک مشین دو مریضوں کے کام آ سکتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جیند کے سیول ہسپتال میں میں مریضوں کو اب آکسیجن ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی بیماریوں کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا، کیونکہ ہسپتال میں لگی آکسیجن کنسنٹریٹر مشین کی اور بھی کئی خوبیاں ہیں۔

ایڈوانس تکنیک والی ان مشینوں میں بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ پلس ریٹ بھی دکھائی دے گا۔ اس مریضوں کے ساتھ۔ ساتھ ڈاکٹروں کو بھی فائدہ ملے گا۔ اس مشین کو شروعات میں ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وارڈ میں لگایا ہے۔

جند محکمہ صحت کے ڈپٹی سیول سرجن ڈاکٹر گوپال رائے نے صحافیوں سے کہا کہ یہ مشین ہوا سے آکسیجن بناتی ہے، جس سے مریضوں کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشین بجلی سے چلتی ہے اور بار بار یہ دیکھنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی کہ آکسیجن ختم تو نہیں ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر گوپال رائے نے بتایا کہ ہوا میں 21 فیصد آکسیجن ہوتی ہے اور یہ مشین 90 سے 95 فیصد آکسیجن بنا دیتی ہے، جس سے مریضوں کو کافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات میں ان مشینوں کو کورونا وارڈ کے مریضوں کے لیے لگایا گیا ہے۔

سماجی کارکنان کا ماننا ہے کہ جیند کے سیول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ اسپتال میں پہلے بھی کئی جدید طرز کی مشینیں آ چکی ہیں۔ لیکن ایکسپرٹ نہیں ہونے کے سبب یہ مشینیں آج بھی بیکار ہو رہی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان مشینوں کو ٹھیک ڈھنگ سے استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

کیا دہلی کے قبرستان میں 'کورونا جنازوں' کے لیے جگہ نہیں ہے؟

یہ آکسیجن مشینیں کورونا مریضوں کے لیے مفیدمند ثابت ہوں گی۔ اب کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی کمی کے چلتے دوسرے اسپتالوں کے چکر نہیں لگانا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details