اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں آن لائن مقابلہ

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن میں ہریانہ میں بچوں مابین آن لائن کمپٹیشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن میں ہریانہ میں بچوں مابین آن لائن کمپٹیشن کرانے کا اعلان کیا ہے
ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن میں ہریانہ میں بچوں مابین آن لائن کمپٹیشن کرانے کا اعلان کیا ہے

By

Published : May 6, 2020, 7:43 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ڈپٹی کمشنر پنکج کی ہدایات کے مطابق یہ مقابلے آٹھ مئی سے شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں طلبہ واٹس ایپ کے ذریعے اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

لاک ڈاؤن میں آن لائن مقابلہ

ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر افسر کملیش شاشتری نے بتایا کہ بچوں کی کورونا وائرس نامی وبا کے چلتے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں بچے گھر پر ذہنی طور پر پریشان نہ ہوں اور ان کے ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے چائلڈ ویلفیئر کونسل نے آن لائن کمپٹیشن کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔

خیال رہے کہ ہریانہ سٹریٹ چائلڈ ویلفیئر کونسل کے طرف سے یہ ریاستی سطح پر مختلف آن لائن مقابلہ ہوں گے۔

کملیش شاشتری نے بتایا کہ کونسل کی جانب سے اس تقریب کا آغاز آئندہ آٹھ مئی سے ہوگا، جس میں نغمہ نگاری، رقص، مضمون نویسی، شاعری، کہانی، نقالی، خراب چیزوں سے فنکارانہ کام، کاغذی دستکاری، اور فینسی ڈریس وغیرہ کا مقابلہ ہوگا، تاہم بچے اپنے ہنر کا مظاہرہ واٹس ایپ کے ذریعے کریں گے۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن میں ہریانہ میں بچوں مابین آن لائن کمپٹیشن کرانے کا اعلان کیا ہے

اس سلسلے میں انہوں نے واٹس ایپ نمبرات جاری کیے ہیں جو اس طرح سے جس میں پانچ برس کے بچوں کے لیے 7988179426 سے 10 برس کے بچوں کے لیے 905006879411 سے 14 برس کے بچوں کے لیے 8700586807 ہے۔

انہوں نے اپنا نمبر بھی جاری کیا، 8285170000 انہوں نے سب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہلک وبا سے بچنے کے لیے مستقل طور پر ماسک لگائیں اور سینیٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کی مکمل پیروی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details