چنڈی گڑھ: ریاست ہریانہ حکومت نے ایک انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور چار ایچ سی ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اشوک کھیمکا کوآرکائیوز ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل چیف سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ٹرانسفر کیے گئے ایچ سی ایس افسران میں سب ڈویژنل آفیسر (سول) رادور کو انکوائری آفیسر، ہریانہ اسٹیٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ One IAS officer transferred in Haryana
امیت کمار II، جوائنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) محکمہ سیاحت کو سب ڈویژنل آفیسر (سول) رادور تعینات کیا گیا ہے۔ مینک بھاردواج، اسٹیٹ آفیسر، ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایس وی پی)، کیتھل اور ایچ ایس وی پی، کروکشیتر کو سٹی مجسٹریٹ، ریواڑی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح دیویندر شرما، سٹی مجسٹریٹ، ریواڑی کو سب ڈویژنل آفیسر (سول)، کلایت کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔