پولیس کے مطابق پنجاب کے میگا کے باشندے نوجیت کے خلاف سنہ 2016 میں فتح آباد صدر پولیس نے ایکسیڈنٹ کے ایک معاملے میں دفعہ 338،427 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام - نوجیت
ہریانہ کے فتح آباد کی ایک عدالت میں ضمانت نہ ملنے پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا۔
ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام
نوجیت اس معاملے میں گذشتہ تین مرتبہ پیشی پرعدالت میں حاضر نہیں ہوا تھا لیکن آج اس نے خودسپردگی کی جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے اسے ضمانت نہیں دی تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن کورٹ میں موجودپولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکےاسے پکڑ لیا۔