اردو

urdu

ETV Bharat / state

نو شادی شدہ جوڑے سمیت پانچ ہلاک - ہریانہ نوشادی شدہ جوڑے سمیت پانچ ہلاک

ریاست ہریانہ کے سرسہ ڈبوالي قومی شاہراہ پر کھڑی ٹرالی سے ایک گاڑی کے ٹکرا جانے سے نو شادی شدہ جوڑے سمیت ایک ہی  خاندان کے 5 افراد کی دردناک موت ہو گئی، جس کے بعد شادی کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔

نو شادی شدہ جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

By

Published : Jul 1, 2019, 2:03 PM IST

بڑاگڑھا تھانہ پولیس نے ٹرالی ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بڑاگڑھا کے تھانہ انچارج کرشن کمار نے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ڈبوالي رہائشی گھنشیام، وکاس، شلپا، نيرو اور دویا کے طور پر ہوئی ہے۔

نو شادی شدہ جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

مرنے والوں میں گھنشیام اور وکاس بھائی ہیں جو ڈبوالي نئی اناج منڈی میں آڑھت کا کاروبار کرتے تھے۔

کمار نے بتایا کہ گھنشیام کی چار دن قبل ہی فتح آباد کی نيرو سے شادی ہوئی تھی۔


گھنشیام اپنے بھائی وکاس، بھابھی شلپا اور بھتیجی دویا کے ساتھ سسرال میں سماجی رسم و رواج پورا کرنے کے لیے گیا تھا اور رات کو فتح آباد سے یہ کنبہ واپس لوٹ رہا تھا۔

اتوارکو آدھی رات قومی شاہراہ 09 پر گاؤں ساہووالہ اول اور پنی والہ موٹا کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ان کی کار ٹکرا گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details