کانگریس کے رہنما نے وزیر داخلہ جے شنکر پرساد کو خط لکھ کر پاکستان جانے کی اجازت مانگی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 'انہیں بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چند روز نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
سدھو نے پاکستان جانے کی اجازت طلب کی - MEA for permission
کرکٹ سے سیاست میں قدم رکھنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مرکزی وزرات داخلہ سے اجازت مانگی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے
بتا دیں کہ رواں ماہ 9 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتارپور سرحد کھولنے کا معاملہ 1988 میں طے پایا گیا تھا لیکن دونوں ممالک کے کشیدہ حالات کے باعث اس حوالے سے پیش رفت نہ ہوسکی۔