اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: محمد سلیم کی رحلت سے میوات میں غم کا ماحول

مدھیہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری محمد سلیم گذشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس سے متاثر تھے جبکہ علاج کے دوران گذشتہ شب ان کا انتقال ہوگیا۔

ہریانہ : محمد سلیم مدھیہ پردیش کی رحلت سے میوات میں غم کا ماحول
ہریانہ : محمد سلیم مدھیہ پردیش کی رحلت سے میوات میں غم کا ماحول

By

Published : Sep 1, 2020, 7:27 AM IST

مدھیہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری و آل انڈیا میو سماج کے قومی صدر محمد سلیم کی رحلت سے ریاست ہریانہ کے میوات میں بھی غم کا ماحول ہے۔ محمد سلیم کا گذشتہ شب کورونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

محمد سلیم کی اہلیہ کا پندرہ روز قبل کورونا مرض کی وجہ سے ہی انتقال ہوا تھا۔

اسلم خان گور وال نے کہا کہ 'ان کا خواب ہمیشہ یہی تھا کہ دہلی میں ایک عالی شان میو بھون بنے، میوات وکاس منچ کے بھائی زاہد حسین، بھائی عمر محمد دیڈوال، مولانا صابر قاسمی جمعیۃ علماء میوات، اصلاح سماج کمیٹی کے مولانا ناصر حسین زکریا اٹاوڈی، ایڈوکیٹ خلیل احمد روپڑیا, معروف سماجی کارکن عمر محمد پاڈلہ، اختر حسین چندینی ، سابق سرپنچ حاجی نصرت خان، خورشید احمد راجاکا، جنرل سکریٹری میوات وکاس منچ آصف علی چندینی، جے جے پی رہنما امن احمد سمیت میوات کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے محمد سلیم کی رحلت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔

بھارت رتن پرنب مکھرجی کے انتقال پر سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان

واضح رہے کہ محمد سلیم مدھیہ پردیش میں رہتے تھے لیکن میو قوم کے سپوت ہونے کی وجہ سے میوات کے لوگ انہیں اپنی برادری کا قد آور رہنما تسلیم کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details