اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کا عجیب و غریب مطالبہ - فتح آباد

ریاست ہریانہ کے فتح آباد کی ایک خاتون نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کی ہے کہ ان کے بچوں کا اصل باپ اس کا شوہر نہیں بلکہ دیور ہے۔اس لئے بچوں اور دیور کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے اور بچوں کو دیور کی جائیداد میں حصہ دلایا جائے۔

میرے بچوں کے والد شوہر نہیں دیور ہیں

By

Published : Jun 19, 2019, 7:27 PM IST

اطلاعات کے مطابق بھیما بستی میں رہنے والی خاتون چار بچوں کی ماں ہے۔ اس شکایت سے پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے پرتاپ سنگھ بھی حیران رہ گئے اور قانونی رائے کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ خواتین پولیس تھانہ میں بھیجا ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ نہایت غریب گھر سے تعلق رکھتی ہے ۔والد کے شراب اور جوے جیسی عادات کی وجہ سے اسکی شادی نہیں ہوپا رہی تھی۔ شوہر کے پاس 60 ایکڑ کی زمین تھی لیکن وہ بھی شراب کا عادی تھا۔ سسرال والے اپنے بیٹے کی اس عادت کی وجہ سے پریشان تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی غریب گھر کی لڑکی سے کرا دی ۔

شوہر کی اس عادت سے پریشان ہوکر خاتون مائکے چلی آئی ۔ لیکن دیور نے خاتون کو سسرال واپس آنے کے لیے راضی کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details