اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: 14 سال کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

ہریانہ کے ضلع جیند کےاسکول میں زیر تعلیم ایک 14 سالہ سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا شرمناک معاملہ پیش آیا ہے ۔

طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی
طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

By

Published : Feb 15, 2020, 2:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

ضلع جیند اچنا تھانہ کے ایک گاوں کے اسکول میں زیر تعلیم ایک 14 سالہ طالبہ کی اجتماعی جنسی زیادتی کا معا ملہ منظر عام پر آیا ہے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ طالبہ کا اسکول سے اغوا کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ ،اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جماعت ہشتم میں زیر تعلیم طالبہ کو گھر بلانے کے بہانے دواغواکار موٹر سائیکل سواروں نے اس کا اغوا کرلیا ۔ اسکے بعد نشہ آور اشیا کھلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔

اچنا تھانہ پولیس نے متاثرہ کے چچا کی شکایت پر دو نامعلوم افراد کے خلاف جنسی زیادتی،اغوا ،نشہ آور چیزیں کھلانے کے علاوہ متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ 2 فروری کو اس کی بھتیجی اسکول گئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوافراد گھر بلانے کے بہانے سے دوسری لڑکی کے ذریعہ اسے اسکول سے باہر بلایا اور اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا ۔

طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

شکایت میں یہ بات بتا ئی گئی ہے کہ ملزموں نے طالبہ کو بے ہوش کر کے باری باری سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔اسکے بعد اسے تھوا گاوں میں چھوڑکر فرار ہوگئے ۔ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے گھر آکر سارا ماجر بتا یا ۔

اچنا تھانہ پولیس نے متاثرہ کی طبی جانچ کرا کر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details