اردو

urdu

ETV Bharat / state

میو پنچایت کے ترجمان قاسم میواتی سے خاص بات چیت - میو پنچایت

میو پنچایت، علاقہ میوات کے الور ضلع کی ایک سرگرم ادارہ ہے، جو میوات کے گاؤں کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ میو پنچایت کا مقصد میوات میں تعلیمی، سماجی سیاسی اور روزگار جیسے مسائل حل کرنا ہے۔

Mewat: Special conversation with Mau Panchayat Spokesman Qasim Mewati
میوات: میو پنچایت کے ترجمان قاسم میواتی سے خاص بات چیت

By

Published : Nov 14, 2020, 10:53 PM IST

کئی ایسے سوال ہیں جو میو پنچایت کے بارے میں اکثر اٹھائے جاتے ہیں کہ میو پنچایت کیا کام کرتی ہے؟ اس کے کام کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ میو پنچایت پر جو الزامات لگائے جاتے رہے ہیں پنچایت اس سے متعلق کیا صفائی دیتی ہے؟ انہی سب باتوں کو لیکر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سفیان سیف نے میو پنچایت کے ترجمان محمد قاسم میواتی سے خاص بات چیت کی۔

میوات: میو پنچایت کے ترجمان قاسم میواتی سے خاص بات چیت

میو پنچایت کے ترجمان محمد قاسم میواتی نے بتایا کہ میو پنچایت ایک بڑی سماجی تنظیم ہے یہ محض الور ضلع میں کام نہیں کرتی بلکہ میوات کے کسی بھی خطے میں کوئی پریشانی سامنے آتی ہے تو اسے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میو پنچایت پر لگے الزامات پر انہوں نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ دعوے کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے سبھی مسائل حل کر دیے ہیں جبکہ یقیناً کچھ کمیاں رہ جاتی ہیں لیکن ہم انہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آگے چل کر ان کاموں کو پورا کریں گے۔

میو پنچایت کا الور شہر میں میں "میو بورڈنگ ہاؤس" نام سے وسیع کیمپس ہے جہاں پر ایک عالیشان مسجد، ایک مسافر خانہ اور طلباءکے لیے ہاسٹل تعمیر کیا جا چکا ہے۔ پنچایت کا ماننا ہے کہ ضلع میں سرپنچوں سے تال میل بنا کر دیہی علاقوں میں بڑا کام کیا جا سکتا ہے۔ میو پنچایت کے ترجمان قاسم میواتی سے کی گئی بات چیت ملاحظہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details