اردو

urdu

By

Published : Jun 16, 2020, 11:34 AM IST

ETV Bharat / state

'فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے میوات'

میوات امن کمیٹی کی میٹنگ میں سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد نے کہا کہ جس طرح میوات کو بے بنیاد خبروں کے ذریعے بدنام کیا گیا ہے وہ بالکل غلط اور افسوسناک ہے۔ کچھ فرقہ پرست طاقتیں میوات کے بھائی چارے کو توڑنے کی فراق میں ہیں لیکن وہ اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے میوات: امن کمیٹی میوات
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے میوات: امن کمیٹی میوات

رہاست ہریانہ کے میوات کو بے بنیاد خبروں کے ذریعہ بدنام کرنے والی سازشوں کے خلاف امن کمیٹی نے پیش رفت شروع کر دی ہے۔

امن کمیٹی نے سوشل میڈیا پر نگرانی کرنے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والوں پر کڑی نظر رکھے گی۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے میوات: امن کمیٹی میوات

سول لائنز فیروزپور جھرکا میں واقع سابق ڈپٹی اسپیکر ہریانہ آزاد محمد کی رہائش گاہ پر لالہ برج لال بنسل کی صدارت میں ایک میٹنگ رکھی گئی۔

میٹنگ میں میوات کے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کل منگل کے روز وزیر اعلی منوہر لال کھٹرکو ایک میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد نے کہا کہ 'جس طرح میوات کو بے بنیاد خبروں کے ذریعے بد نام کیا گیا ہے وہ بالکل غلط اور افسوسناک ہے۔ کچھ فرقہ پرست طاقتیں میوات کے بھائی چارے کو توڑنے کی فراق میں ہیں۔ن لیکن وہ اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔'

اس موقع پر نگرپالیکا کے سابق صدر ارجن دیو چاولہ نے کہا کہ 'میڈیا پر ہندوؤں کے پلاین کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں میوات میں ہندو سماج باعزت رہتا آیا ہے۔'

اس دوران شیو مندر وکاس سمیتی کے صدر انل گوئل مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین سنیل جین، بی جے پی کے ضلع میڈیا انچارج منیش جین، کانگریسی رہنما راج کمار چٹانی سمیت سابق سرپنچ فجر الدین بھی موجود رہے۔

اس کے علاوہ نگر پالیکا چئیرمین اشوک گرجر، مہنت بجیندر ناتھ، مہنت کیلاش گری، مولانا رحیم الدین، مولانا صابر قاسمی سمیت کئی دیگر لوگ بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details