اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: سماجی برائیوں کے خلاف اعلان جنگ

راجستھانی میوات کے بھیواڈی چوپانکی گاؤں میں سماجی برائیوں پر روک لگانے کے تعلق سے ایک پنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، سماجی کارکنان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

war against social evils
war against social evils

By

Published : Mar 21, 2021, 9:35 PM IST

پنچایت میں 36 برادری کی سرکردہ شخصیات نے فیصلہ کیا کہ سماجی اصلاحات کے لیے ہر گاؤں میں کمیٹی تشکیل دی جائیں گی اور منظم شکل میں اجتماعی کوشش سے سماجی برائیوں کو ختم کیا جائے گا۔

سماجی برائیوں کے خلاف اعلان جنگ

اس پنچایت میں مقررین نے کہا کہ جوا، سٹہ، جہیر اور چوری جیسی برائیوں کے خلاف سماج کو کھڑا ہونا ہوگا۔

بی ایس پی رہنما عمران خان نے کہا کہ یہ علاقہ انڈسٹریل ہے لیکن یہاں فیکٹریوں میں میوات کے لوگوں کو باہر کر دیا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجاتا ہے۔

مولانا شیر محمد امینی نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خلاف پنچایت کا انعقاد نہایت مستحسن قدم ہے اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

اس موقع پر مولانا شیر محمد امینی، مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی، بلبیر سنگھ دائما، سابق رکن اسمبلی ماسٹر ایوب، زبیر احمد الوری، محمد قاسم میواتی، مفتی اسلام الدین، حافظ طاہر سمیت کثیر تعداد میں دانشوران سماج نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details