ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) کے بڑکلی چوک پر تقریباً95 خاندانوں کی جھگیاں ہیں۔ جن میں پردیسی مزدور رہائش پذیر ہیں، لاک ڈاؤن سے قبل یہ مزدور دن بھر محنت کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کےسبب سب کچھ بند ہو جانے کے بعد فی الوقت بھوکے پیٹ رہنے پر مجبور ہیں۔
تاہم تمام تر دعوؤں کے باوجود حکومت بے بسی کی علامت بن چکی اور ان جھگیوں تک پہنچنے میں ناکام ہے۔ کورونا وائرس سبھی کے لیے خطرہ ہے لیکن یہ لوگ طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے عمومی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی فکر مند ہیں۔