اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی رکنیت سازی مہم - انجنیئرنگ کالج

میوات انجنیئرنگ کالج میں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے پیش نظر ایک تقریب عمل میں آئی، جس کو اراکین نے بطور تہوار منایا۔

ممبر سازی مہم کے انچارج اور چئیرمین زاہد حسین

By

Published : Jul 11, 2019, 10:10 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں حکومت ہریانہ کے کابینہ وزیر راؤ نربیر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

کابینہ وزیر نربیر نے کہا کہ بی جے پی حکومت غیرجانبداری اور بلا تفریق باقی اضلاع کی طرح میوات میں بھی ترقیاتی کام کررہی ہے۔

بی جے پی کی ممبر سازی مہم

انہوں نے کہا کہ میوات کی عوام کو کو بی جے پی کی ممبر شپ حاصل کر پارٹی کے ساتھ جڑ کر میوات میں بی جے پی پارٹی کو مضبوط کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ضلع انچارج دیوان چند ضلع صدر سریندر پرتاب آریہ اور ممبر سازی مہم کے انچارج اور چئیرمین زاہد حسین نے لوگوں کو خطاب کیا، جبکہ سینکڑوں بی جے پی کارکنان موجود تھے۔

اس موقع چئیرمین زاہد حسین نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے، اس ممبر سازی مہم کو ہمیں ایک تہوار کے طریقے سے منانا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کو پارٹی میں شامل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ ممبر سازی مہم چھ جولائی سے اٹھائیس جولائی تک چلائی جائے گی اس مہم کے دوران بنا کسی تفریق کے سبھی مذاہب، ذات پات سبھی طبقات سے براہ راست رابطہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details