اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: ایک ہی گاؤں سے کورونا کے پانچ مثبت کیسز

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے میوات میں کورونا وائرس سے ایک ہی گاؤں کے پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Mewat: Five positive cases of corona from the same village
میوات: ایک ہی گاؤں سے کورونا کے پانچ مثبت کیسز

By

Published : May 16, 2020, 2:23 PM IST

میوات میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق ضلع کے نگینہ بلاک کے پٹاکپور گاؤں سے ہے۔ گاؤں میں پہلا مثبت کیس کل سامنے آیا تھا اور آج ایک ساتھ چار کیسز اور سامنے آگئے۔

کل ملا کر ضلع میں اب تک 65 کورونا کے مثبت کیسز آچکے ہیں جن میں سے 57 کورونا کو مات دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

میوات: ایک ہی گاؤں سے کورونا کے پانچ مثبت کیسز

یکے بعد دیگرے پانچ مثبت کیس آنے کے بعد اب فعال کیسز آٹھ ہو گئے ہیں۔ فی الوقت کورونا متاثرین میں سے تین افراد شہید حسن میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں، جبکہ پانچ افراد کو ضلع کووڈ کیئر سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

اب تک 3936 سیمپل لئے گئے ہیں جن میں سے 3687 رپورٹ منفی (نگیٹو) آئی ہیں جبکہ 65 کیسز مثبت آئے ہیں۔ کل 57 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور کل 184 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details