ہریانہ کے حلقۂ اسمبلی نوح سے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن رہنما آفتاب احمد درجنوں کسانوں کے ساتھ سوکھی نہر پہنچے اور ریاستی حکومت کو سخت انتباہ دیا کہ علاقے کے کسان حکومت کی جانب سے انھیں پانی فراہم نہ کیے جانے کے اقدام سے سخت ناراض ہیں۔
رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ کوٹلہ پمپ ہاوس آکیڑہ ڈرین ایک عرصے سے سوکھی پڑی ہے، گزشتہ ہفتے دیے گئے انتباہ کے بعد ایک دن بمشکل پانی آیا اور پھر واپس پانی روک دیا گیا۔دوسری طرف گیہوں اور سرسوں کی فصل بوائی کے لیے کسانوں کو پانی کی سخت ضرورت ہے۔
آفتاب احمد نے بی جے پی حکومت پر زبردست نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میوات کے ساتھ سراسر جانبداری سے کام لے رہی ہے۔میوات کے تینوں رکن اسمبلی کانگریس سے ہیں اس لیے میوات کے کسانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔