اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: ماہ رمضان میں 24 گھنٹہ بجلی کی فراہمی - ہریانہ

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے ساتھ موسم گرما کی وجہ سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس لیے ہریانہ کے ضلع میوات میں انتظامیہ نے اس ماہ میں 24 گھنٹہ بجلی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

ماہ رمضان میں 24 گھنٹہ بجلی
ماہ رمضان میں 24 گھنٹہ بجلی

By

Published : Apr 25, 2020, 5:20 PM IST

Updated : Apr 25, 2020, 6:14 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح، میوات میں محکمہ بجلی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک میں پورے ضلع میں تمام فیڈر سے 24 گھنٹے بجلی فراہمی کی جائے گی۔

یہ جانکاری بجلی محکمہ کے ایس ڈی او پرمود کمار نے دی۔

ماہ رمضان میں 24 گھنٹہ بجلی

انہوں نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی لیٹر اور اعلیٰ افسران کی جانب سے منظوری کی بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹہ بجلی فراہمی کی جاتی ہے اور اس سال بھی سماجی کارکنان اور نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے 24 گھنٹے بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔

Last Updated : Apr 25, 2020, 6:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details