اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمود خان میواتی گڑگاؤں لوک سبھا سیٹ سے امیدوار

ہریانہ میں عام انتخابات 12 مئی کو منعقد ہوں گے، جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آ رہی ہے سیاسی گہما گہمی میں زبردست تیزی آچکی ہے۔

محمود خان میواتی گڑگاؤں لوک سبھا سیٹ سے امیدوار

By

Published : Apr 22, 2019, 11:24 PM IST

اس دوران ہریانہ کی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت جے جے پی نے میوات کے رہنے والے محمود خان نائی ننگلہ کو بی جے پی کے راؤ اندرجیت اور کانگریس کے کیپٹن اجے سنگھ یادو کے مقابلے میں اتارا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) ہریانہ کی سیاست میں ابھرتی ہوئی پارٹی ہے۔ جو اوم پرکاش چوٹالہ کے پوتے اور نوجوان ایم پی دشینت چوٹالہ کی قیادت میں انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کر رہی ہے۔

جے جے پی نے محمود خان کو میو ووٹرز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ دیا ہے۔لیکن ان کا یہ سیاسی داؤ کہاں تک کامیاب ہوتا ہے یہ وقت ہی طے کرے گا۔

واضح رہے کہ محمود خان میوات کے ایک گاؤں نائی ننگلہ کے رہنے والے ہیں۔ان کی پیدائش 5 جون 1954 میں ہوئی۔انہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کرنے کا 42 سالہ تجربہ ہے، یونی لیور انوویشن پروسس کمپنی کے گلوبل لیڈر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے محمود خان 2011 میں این آر آئی بھارت کے اعزاز سے سرفراز کئے جا چکے ہیں۔

اتنا ہی نہیں دنیا کے قریب 75 ممالک میں وہ اپنے کام کے متعلق سفر کر چکے ہیں۔ فی الوقت محمود خان ایک سماجی کارکن کے طور پر جنوبی ہریانہ کی چار تنظیموں میں سر گرم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details