اردو

urdu

ETV Bharat / state

گزشتہ دو ماہ میں بیرون ممالک سفر کرنے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ

جان لیوا کورونا وائرس نے پوری دنیا میں قہر برپا کر رکھا ہے اور اب تک اس مہلک وائرس نے 3 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، اس سلسلے میں بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بیرون ممالک کو دورہ کرنے والے سبھی افراد کو میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔

By

Published : Mar 4, 2020, 2:49 AM IST

ضلع نوح کے ڈپٹی کمشنر پنکج یادو
ضلع نوح کے ڈپٹی کمشنر پنکج یادو

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے کہا کہ 'فروری اور مارچ میں بیرون ممالک سفر کرنے والے سبھی شہریوں کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جانچ کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس سے پوری طرح محفوظ ہونا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ساتھ ڈپٹی کمشنر نے ایک ایمرجنسی میٹنگ بھی کی ہے۔

اس بابت چیف میڈکل آفیسر (سی ایم او) نے کہا کہ 'لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے محکمہ صحت کرونا وائرس سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے احتیاطاً ہدایت دی ہے کہ بخار کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہونے پر فوری جانچ کرائی جائے۔

مرکزی وزارت صحت فروری اور مارچ میں بیرون ممالک سفر کرنے والے سبھی مسافروں کی جانچ کے احکامات دئیے ہیں، اس جانچ کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس کو پوری طرح سے اپنے کنٹرول میں رکھنا اور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے بتایا کہ 'ایک جنوری 2020 سے کرونا وائرس متاثرہ ملک چین کا سفر کرنے والے سبھی مسافروں کی جانچ ہوگی، اس کے علاوہ دیگر ممالک کا فروری اور مارچ کے مہینہ میں ملک کے اندر سبھی مسافرین کی جانچ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے محکمہ صحت اس سے لڑنے میں پوری طرح سے سے قابل ہے لہذا ایسے مریضوں کی جانکاری ضلع محکمہ صحت کو دیں جو بخار، کھانسی، چھینک آنا، سانس لینے میں تکلیف اور سردی زکام سے متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details