اے بی ایس فاؤنڈیشن اور ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد میڈیکل کیمپ میں ایبل چیریٹبل ہاسپٹل پلول کا خصوصی کردار رہا۔ پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمشنر (نوح) دھیرندر کھڑگٹا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
میوات کے گاؤں بیواں میں میڈیکل کیمپ ڈپٹی کمشنر دھیرندر کھڑگٹا نے بتایا کہ 'عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ ضلع نوح میوات میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
اس طبی کیمپ میں ایبل چیریٹیبل پلول کے ذریعے 256 لوگوں کی آنکھوں اور دانتوں کی جانچ کی گئی جبکہ مریضوں کو چشمہ اور ضروری دوائیاں بھی منتظمین کی جانب سے فراہم کی گئی۔
العافیہ ہاسپٹل کے ذریعے عام بیماریوں کے مدنظر 234 افراد کا چیک اپ کیا گیا جبکہ شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج کی ٹیم کے زیر اہتمام سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیمپ میں حصہ لیا۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر دھریندر کھڑگٹا کا بیواں گاؤں میں پھول سے پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ کیمپ میں حصہ لینے والی اکائیوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر ریڈ کراس سوسائٹی کے سکریٹری مہیش گپتا، اے بی ایس فاؤنڈیشن کے مینیجر نوین لاٹھر، ایبل چیریٹیبل ہاسپٹل پلول کے مینیجر دیپک، پروگرام کی نظامت کر رہے ماسٹر اشرف اور ڈی پی آئی آر او جناب بی آر چوپڑا سمیت متعدد لوگ موجود رہے۔