ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور ریمیڈیسیور کے لئے بھی سرکاری کوٹہ طے کیا گیا ہے ۔
منوہر لال کھٹر نے آج یہاں پانی پت ریفائنری میں واقع آکسیجن پلانٹ کا دورہ کر کے آکسیجن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتالوں پر بھی نظررکھی جارہی ہے۔ حکومت نے جتنا کوٹہ طے کیا ہے، اس کے مطابق آکسیجن مل رہی ہے۔ آکسیجن، ریمیڈیسور وغیرہ جیسی ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کالا بازری کو روکنے کے لئے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ کالا بازری پرہر صورت میں لگام لگائی جائے گی ۔