ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے میوات کے فیروز پور جھرکہ شہر میں گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس سوغات سے پورے میوات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آج وزیر اعلیٰ نے گیارہ کالجز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے کہا ہم ہریانہ میں تعلیم اور روزگار کے معاملے میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم طلبا و طالبات کو بہتر روزگار دینے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے رکھشا بندھن کے موقع پر پودے لگانے کا بھی اعلان کیا، اور کہا درخت ہماری زندگی کے لئے صاف ستھری ہوا و سانس لینے میں کارگر ثابت ہوتا ہے، ان کی دیکھ بھال کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔
وزیر اعلی نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پر بھی زور دیا۔ منوہر لال کھٹر نے کہا ہم لڑکیوں کے لئے ہر اسمبلی حلقے میں کالج کھول رہے ہیں تاکہ لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کے لئے دور دراز کے علاقوں کا سفر نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے خواتین کے لیے پنچایت راج الیکشن میں پچاس فیصد ریزرویشن طے کیا ہے تاکہ خواتین کو آگے بڑھنے و اپنے حق کی لڑائی کے لئے آگے بڑھنے کا موقع ملے۔