اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات مہا پنچایت میں شریک ہوں گے راکیش ٹکیت سمیت متعدد کسان رہنما - مہا پنچایت

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں سنہیڑا بارڈر پر جاری کسانوں کے احتجاجی دھرنے میں اب مہا پنچایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

kisaan panchayat held
کسان تحریک کی میوات مہا پنچایت میں شریک ہوں گے راکیش ٹکیت سمیت کسان رہنما

By

Published : Feb 5, 2021, 7:46 AM IST

کسان رہنما رمضان چودھری نے بتایا کہ 7 فروری کو کسان تحریک کی مہا پنچایت میں گرونام سنگھ چڈھونی، راکیش ٹکیت اور یوگیندر یادو کی شرکت ہوگی جس میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


تینوں کسان رہنما متحدہ کسان مورچہ سے میوات کی کسانوں کی قیادت کریں گے۔


میوات میں کسان تحریک کی صدارت فرما رہے مولانا محمد ارشد مہتمم مدرسہ محمدیہ میل کھیڑلہ نے کسان رہنماؤں کو پنچایت میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ مذکورہ تینوں کسان رہنماؤں نے میوات کی 36 برادری کی پنچایت کا دعوت نامہ قبول بھی کر لیا ہے۔


واضح رہے کہ آج رمضان چودھری ، سمے سنگھ ، عزیز اختر ،برہان خان، توفیق ہینگن پور آج غازی پور بارڈر پر کسان رہنما راکیش ٹکیت سے ملاقات کرنے پہنچے اور پنچایت میں شرکت کی درخواست کی۔

رمضان چودھری نے بتایا کہ متحدہ کسان مورچہ سے ابھی بات چیت جاری ہے ۔توقع ہے کہ کچھ اور بڑے کسان رہنما بھی اس مہاپنچایت میں شامل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details