اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل پورٹل کی مدد سے مریضوں کا بر وقت علاج ممکن - کرنل کےایک نوجوان جوڑے

ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں ایک نوجوان جوڑے نے ایک ایسے آن لائن پلیٹ فارم کی تشکیل کی ہے جس سے کوئی بھی مریض بروقت ماہر ڈاکٹرز کی صلاح اور خدمات حاصل کر سکتا ہے۔

میڈیکل پورٹل کی مدد سے مریضوں کا بر وقت علاج ممکن

By

Published : Aug 1, 2019, 11:13 PM IST

Intro:Body:Conclusion

میڈیکل پورٹل کی مدد سے مریضوں کا بر وقت علاج ممکن

کرنال کے کیپٹن انوج کمار نے ایک میڈیکل پورٹل کی شروعات کی ہے۔ اس کی مدد سے مریض بغیر قطار کے ڈاکٹرز سے اپوئنمنٹ لے سکتے ہیں۔

اس میڈیکل پورٹل پر لیب ٹیسٹ کی خدمات کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔ لیب کے ملازم خود گھر جا کر مریض کے خون اور دیگر چیزوں کا نمونہ حاصل کرتے ہیں۔

انوج نے بتایا کہ 'اس خدمات کو شروع کرنے کا خیال انہیں اس وقت آیا جب ایک بار وہ ایسے ہی ایک بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے جہاں انہیں کوئی طبی سہولیات وقت پر مہیا نہیں ہو پائی تھی۔'

مرکزی حکومت کی اسکیم اسٹارٹ اپ انڈیا نے انوج کی اس مہم کی کافی مدد کی۔ اس کی مدد سے آج یہ پورٹل کئی شہروں اور دور دراز کے گاؤں تک پہنچ رہا ہے جس سے مریضوں کو راحت مل رہی ہے۔

انوج نے بتایا کہ 'اب ان کا مقصد ہے ہر گاؤں میں اس کے مراکز کو قائم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ہی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر گاؤں کی 10 لاکھ لڑکیوں کو ایک برس تک سینیٹری پیڈ تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔

انوج کا کہنا ہے کہ'اگر مرکزی حکومت ان کی مدد کرے تو وہ اس پورٹل کے ذریعے ملک کے غریب لوگوں کو مفت طبی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

اس کام میں انوج کی بیوی ڈاکٹر پارُل بھی ان کی مدد کر رہی ہیں اور دونوں مل کر ہر ضرورت مند مریض تک میڈیکل خدمات پہنچا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details