اس مشکل گھڑی میں ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کی انتظامیہ نے ایسے لوگوں کے وطن واپسی کی کوشش میں ایک کوشش کی ہے اور اسی سمت میں اب دوسرے ممالک میں پھنسے ضلع نوح کے لوگوں کو واپس بھارت لایا جائے گا۔
ضلع نوح (میوات) کے ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے بتایا کہ کووِڈ-19 وبا کے چلتے ہیں ضلع کا کوئی بھی شہری جو بیرون ملک میں میں پھنسا ہوا ہے اور وہ اب اپنے گھر بھارت میں آنا چاہتا ہے تو اس شخص کا نام، جنس، عمر، ملک جہاں وہ رہ رہا ہے۔
میوات: بیرون ملک میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کی کوشش وہاں کا پتہ، رابطہ کی تفصیلات، پیشہ اور بھارت واپسی کی خواہش، بھارت میں رہنے کا پتہ ساتھ ہی مذکورہ تفصیلات دینے والے شخص کا نام، رابطہ کی تفصیلات 30 اپریل 2020 صبح 10:00 بجے تک dcnuh@nic.inیا 9050648484 پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے دے سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ شخص خواہ کمانے، پڑھنے، تبلیغ یا کسی بھی مقصد سے گیا ہو سبھی لوگ اپنی معلومات مذکورہ ذرائع سے ضلع انتظامیہ کو دے سکتے ہیں۔
ڈی سی نوح نے یہ بھی واضح کیا کہ بیرون ملک میں واقع بھارتی سفارت خانے وغیرہ سے رابطہ کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن سب کو اپنے وطن واپس لانے کی کوشش حکومت کے ذریعہ جاری رہے گی۔