ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات شہر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کی نگرانی میں جامع مسجد کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اصغر علی امام مہدی نے خطبہ جمعہ دے کر جامع مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نوح جیسے مرکزی شہر میں عالیشان مسجد قائم ہونا اللہ کی بہت بڑی مہربانی ہے۔ یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے اور صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے ہاتھوں اللہ نے بڑا کام لیا ہے۔ انہوں نے کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں۔ اللہ رب العزت جنت میں اس شخص کیلئے گھر تعمیر کرے گا جس نے دنیا میں مسجد کا تعمیر کی۔ اس مسجد کی تعمیر میں جن لوگوں نے جو بھی تعاون دیا ہے اسے حقیر نا سمجھیں اللہ رب العالمین اس کا بڑا بدلہ عطا کرے گا۔
غور طلب ہے کہ یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کا صدر دفتر بھی شکراوہ سے منتقل کر کے یہیں پر بنا دیا جائے گا۔