ریاست ہریانہ میں گزشتہ دنوں محکمہ صحت نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا ہے۔ اسی کی وجہ سے مثبت کیسز میں کمی آئی جبکہ کورونا سے متاثرمریضوں صحتیابی کی شرح میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔
چھتیس گاؤں کنٹینمنٹ زون سے باہر - کورونا سے متاثرمریضوں صحتیابی
ضلع نوح میں کورونا وائرس سے احتیاط کے طور پر 36 گاؤں کو کنٹینمنٹ زون میں رکھا ہوا تھا۔جبکہ 104 گاؤں بفر زون میں تھے۔
چھتیس گاؤں کنٹینمنٹ زون سے باہر
اس سلسلے میں نوح سول سرجن ڈاکٹر ویریندر یادو نے بتایا کہ چار تحصیل کے تحت آنے والے 36 گاؤوں سے کنٹینمنٹ اور سیلنگ ہٹا دی گئی ہے۔البتہ 9 گاؤں کو ابھی کنٹینمنٹ زون میں رکھا ہوا ہے۔
ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق جو گاؤں ابھی اس فہرست میں شامل ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔ باروٹا، ڈونگیجا، بوبل ہیڑی، جاکھ، لاہا باس، بچھور، گھیڑا، سنگار، اور سرولی۔