ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں صحت کی خدمات بہتر نہیں ہیں۔ اسی بات کا دھیان رکھتے ہوئے بی یو ڈی ایس (BUDS) تنظیم کے مینیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر راجیو سیٹھ میوات میں صحت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بی یو ڈی ایس (BUDS) نے محکمہ صحت نوح میوات کو 15 آکسیجن کنسینٹریٹر عطیہ کیے ہیں۔ تنظیم کے اہم ٹرسٹی ڈاکٹر راجیو سیٹھ سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سفیان سیف نے خاص بات چیت کی ہے۔
میوات :بی یو ڈی ایس تنظیم کی جانب سے صحت کی خدمات قابل ستائش
ڈاکٹر راجیو نے بتایا کہ وہ اور ان کی تنظیم بی یو ڈی ایس گزشتہ پندرہ سالوں سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
گزشتہ تین سالوں سے قریب 35 گاؤں میں تنظیم کی جانب سے ایک موبائل وین اہتمام کیا گیا۔ جو صحت سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں کافی مددگار ہے۔
نوح میں موجود روہنگیا مہاجرین کی بستی میں بھی صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں کی جانچ کی گئی۔ڈاکٹر راجیو سیٹھ نے بتایا کہ نوح ضلع کی مختلف پی ایچ سی کے لئے جو آکسیجن کنسینٹریٹر دیے گئے ہیں وہ بیدر انڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے عطیہ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میوات: العافيه ہسپتال کو پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا عطیہ