شہید راجہ حسن خاں میواتی کے 493 یوم شہادت کے موقع پر رکن اسمبلی آفتاب احمد نے شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج نوح پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس کی حکومت میں شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج طور پر میوات کو بڑی سوغات ملی تھی۔ شہید حسن خاں میواتی 15مارچ 1527 کو مغل بادشاہ بابر کے خلاف رانا سانگا کاساتھ دیتے ہوئے اپنے 12000 گھڑ سواروں کے ساتھ شہید ہوگئے تھے۔
بادشاہ حسن خاں کی یوم شہادت شہید حسن خاں میوات ریاست کے بادشاہوں میں سے ایک تھے۔ میواتی کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے انھیں اسلام کا واسطہ دیا تھا اور ایک لڑائی میں بندھک بنائے گئے راجہ حسن خاں کے بیٹے کو بلا شرط چھوڑ دیا لیکن راجہ حسن خاں کی حب الوطنی کے سامنے مذہب کا واسطہ کام نہیں آیا اور وہ 15 مارچ 1527 کو راجہ حسن خاں رانا سانگا کے ساتھ مل کر بابر کے خلاف لڑے۔
بادشاہ حسن خاں کی یوم شہادت دوران جنگ رانا سانگا کو تیر لگنے کے بعد وہ ہاتھی سے گر پڑے تب حسن خاں نے جھنڈا خود اپنے ہاتھ میں لیا اور بابر کی فوج کو للکارتے ہوئے ان پر زور دار حملہ بول دیا لیکن جنگ میں ایک توپ کا گولہ ان کے سینے پر لگا اور اس کے بعد راجہ حسن خان میواتی 12000 گھڑ سواروں کے ساتھ 15 مارچ کو شہید ہوگئے تھے۔