’گڈ گورننس ڈے‘ کے موقع پر ریاست بھر میں پروگرامز منعقد کئے گئے جبکہ چنڈی گڑھ میں منعقد ایک پروگرام میں ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
ہریانہ: واجپئی کی یوم پیدائش کو ’گڈ گورننس ڈے‘ کے طور پر منایا گیا انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، افسران اور ملازمین کو ٹیم ورک کے تحت کام کرنا چاہئے تاکہ عام شہری کو بھی گڈگورننس سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے جس سے لوگوں کو یہ احساس ہوگا کہ ’حکومت واقعی عوامی مفاد میں کام کر رہی ہے‘۔
انہوں نے کرپشن کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے ذریعہ ہی کرپشن کو ختم کیا جاسکتا ہے اور عوام کو مطمئین کیا جاسکتا ہے۔
ضلع سکریٹریٹ کے نوح میں منعقدہ گڈ گورننس ڈے پروگرام میں ریاستی وزیر ڈاکٹر بنواری لال نے شرکت کی اور لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ہم مدن موہن مالویہ اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر گڈ گورننس ڈے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم ایک شفاف اور بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کےلیے جدوجہد کرنے کا کا عزم کریں گے۔
انہوں نے ہریانہ حکومت کی اسکیمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کی اسکیموں پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر نریندر پٹیل، زاہد چیئرمین، طاہر حسین، منیش جین میڈیا انچارج، دلبیر تنور، گیان چند آریہ، قاسم بلال سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔