اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر کھیل کے اچانک معائنے سے مچی ہلچل - روکشیتر ضلع کے شاہ آباد قصبے

ہریانہ کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر سندیپ سنگھ نے کروکشیتر ضلع کے شاہ آباد قصبے میں واقع دو کھیل نرسريو ں کے اچانک معائنے سے ہلچل مچا دی اور وزیر کھیل نے غائب پائے گئے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے احکامات ديے ہیں۔

وزیر کھیل کے اچانک معائنے سے مچی ہلچل
وزیر کھیل کے اچانک معائنے سے مچی ہلچل

By

Published : Nov 30, 2019, 10:11 PM IST

ہریانہ کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر سندیپ سنگھ نے کروکشیتر ضلع کے شاہ آباد قصبے میں واقع دو کھیل نرسريو ں کے اچانک معائنے سے ہلچل مچا دی اور وزیر کھیل نے غائب پائے گئے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے احکامات ديے ہیں۔
سندیپ سنگھ نے جمعہ صبح تقریبا 6.30 بجے شاہ آباد کے رام پرساد ڈی اے وی سینئر سیکنڈري اسکول کی ہاکی نرسری اور ستلج سینئر سیکنڈري اسکول کی ہینڈبال نرسری کا اچانک معائنہ کیا تھا۔ معائنے کے دوران دونوں کھیل نرسريو ں کے انسٹرکٹر غیر حاضر پائے گئے جس پر وزیر نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے احکامات ديے ہیں ۔
وزیر کھیل نے اس کے بعد جھانسہ گاؤں کے کمیونٹی سینٹر کا بھی اچانک معائنہ کیا اور اس دوران غیر حاضر پائے گئے ملازمین کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔ وزیر کھیل کے اس طرح کھیل مقامات پر اچانک پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لینے سے پورے محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details