اردو

urdu

ETV Bharat / state

روہتک گئو شالہ میں کیوں مررہی ہیں گائیں؟ - موکھرا گاؤں

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ گائے کے تحفظ کے لیے اعلیٰ پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں، لیکن کیا وجوہات ہیں کہ روہتک کے گئو شالہ میں گائیں مررہی ہیں؟

روہتک گئو شالہ

By

Published : Jul 8, 2019, 1:16 PM IST

ریاست ہریانہ کے موکھرا گاؤں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے سبب ہر تیسرے روز گایوں کی موت واقع ہورہی ہے، جبکہ مرکز اور ریاستی حکومتیں ان کے تحفظ کے لیے نئے نئے اقدامات کرنے کے دعوے کرتی ہے۔

روہتک گئو شالہ

اتنا ہی نہیں سیاسی جماعتیں سمیت سماجی تنظیمیں بھی ان کے لیے چندہ جمع کرتی ہیں، باوجود اس کے اگر ان کی دیکھ بھال نہیں ہوپارہی تو اس کا ذمہ دار کون؟

خیال رہے کہ گایوں کو قومی جانور بنانے کے لیے مختلف تنظیمیں مطالبہ کررہی ہیں، لیکن گئو شالہ میں ہی گایوں کی حالت کا برا حال ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جو گائے مرجاتی ہیں انہیں ایسے کھلے آسمان کے نیچے چھوڑ دیا جاتا ہے، جسے کتّے اور پرندے نوچ نوچ کر کھاتے رہتے ہیں، اور ان کی ہڈیاں اِدھر اُدھر بکھری رہتی ہیں، جبکہ ان کے سڑنے کی بدبو سے مقامی افراد پریشان بھی رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details