ہریانہ اور پنجاب کے کسان زرعی قوانین کی خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ زرعی قانون پر سیاست بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ کانگریس نے پنجاب سے 'کھیتی بچاؤ یاترا' کا آغاز کیا ہےجو 6 اکتوبر کو ہریانہ میں داخل ہوگی۔
یاترا سے پہلے ہی ہریانہ میں سیاست شروع ہوچکی ہے۔ راہل گاندھی کی 'کھیتی بچاؤ یاترا' کے حوالے سے ہریانہ کانگریس نے ایک میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پنجاب سے ہریانہ تک 'ٹریکٹر سفر' کا اعلان کیا ہے۔ یہ سفر اتوار سے پنجاب میں شروع ہوا ۔ ساتھ ہی راہل گاندھی کی یہ 'یاترا' ہریانہ میں دو دن رہے گی۔ یہ سفر 6 اکتوبر کو پہووا سے شروع ہوگا اور 7 اکتوبر کو کرنال میں اختتام پذیر ہوگا۔