اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوویکسین کا ٹرائل، انل وج کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا

بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش آج سے روہتک، حیدرآباد اور گوا میں شروع ہو گیا۔ ہریانہ کے وزیر صحت انل وِج نے امبالہ میں کوویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔

آج ہریانہ کے وزیر صحت انل وِج کوویکسین کا تجربہ کریں گے
آج ہریانہ کے وزیر صحت انل وِج کوویکسین کا تجربہ کریں گے

By

Published : Nov 20, 2020, 1:47 PM IST

بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش آج سے روہتک، حیدرآباد اور گوا میں شروع ہوگا۔ وہیں ہریانہ میں وزیر صحت انل وِج بھی یہ ویکسین لیں گے۔ وزیر انیل وج نے سب سے پہلے اپنے اوپر ویکسین ٹرائل چلانے کی پیش کش کی۔

آج ہریانہ کے وزیر انل وِج نے کوویکسین کا تجربہ کیا

ہریانہ کے وزیر صحت انل وِج کو کوویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں آج ویکسین لگایا گیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ کوویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے لیے میں نے آفر دیا ہے کہ کو ویکسین کا پہلا ٹرائل میرے اوپر کیا جائے۔'

ٹویت

وزیر صحت نے خود ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ کل 'مجھے بھارت بائیوٹیک کے کویوسن ٹیسٹ میں ویکسین لگائے جائیں گے۔ یہ ویکسین کل صبح 11 بجے سول اسپتال امبالہ کینٹ میں پی جی آئی روہتک اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم کی نگرانی میں لگایا گیا۔'

واضح رہے کہ ملک بھر میں 20 ریسرچ مراکز میں 25 ہزار سے زائد رضاکاروں کو کوکسین کی خوراکیں دی جائیں گی۔

وہیں 20 مراکز سینٹرز میں سے ایک پی جی آئی ایمس روہتک بھی اپنے رضاکاروں کو یہ خوراک دینے کے لیے تیار ہیں۔

پہلے مرحلے میں 375 رضاکاروں اور دوسرے مرحلے میں 380 رضاکاروں کو کوویکسین کی ایک خوراک دی گئی ہے۔ اب تیسرے مرحلے میں 25 ہزار سے زائد رضاکاروں کو یہ خوراک دی جائے گی۔ یہ ویکسین آتے ہی شروع کردی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details