اسپتال کے ذریعہ جاری میڈیکل بلیٹن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے کے دوبے نے بتایا کہ مسٹر کھٹر کی صحت میں کچھ دنوں سے مسلسل بہتری آرہی ہے۔ ان کی پلس ریٹ اور بلڈ پریشر معمول کے مطابق ہیں۔ وزیراعلی آرام کرتے ہیں اوروہ روٹین کی پوری پیروی کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی نے آج تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کی سیر کی، معمول کے مطابق ورزش کیا اور انہیں اچھی بھوک لگی۔
ڈاکٹردوبے نے بتایا کہ مسٹر کھٹر ویڈیو کانفرنسنگ اور ٹیلی فون کال کے ذریعہ سے ضروری کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔ انہیں 25 اگست کو میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔