ہریانہ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے عین قبل ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر، اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندری سے رکن اسمبلی رام کمار کشیپ اور رتیا سے رکن اسمبلی لکشمن ناپا آج کورونا پازیٹیو ملے۔
مسٹر کھٹر نے دیر شام ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے آج کووڈ ٹیسٹ کرایا اور انکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتہ ران کے رابطہ میں اپنے تمام ساتھیوں سے ٹیسٹ کروانے اور قریبی رابطوں کو کورنٹائن ہونے کے لئے کہا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے 26اگست سے اسمبلی کا مانسون اجلاس بلایا ہے اس سے عین قبل ہی وزیراعلی، اسمبلی اسپیکر اور دو اراکین اسمبلی کے کوروناپازیٹیو پائے جانے سے اجلاس کے انعقاد پر غیریقینی صورتحا ہے یا پھر اس کی مدت کم کی جاسکتی ہے۔ ریاستی حکومت نے اسمبلی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے تمام وزرا اور اراکین اسمبلی سے کورونا جانچ کرانا لازمی کیا ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ بیشتر اراکین اسمبلی کی کورونا پازیٹیو رپورٹ منفی آئی ہے۔
کورونا سے بچاو کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے میڈیا کا بھی اسمبلی احاطہ میں داخلہ ممنوع کیا ہے۔ البتہ ایوان میں ہونے والی کارروائی کا ہریانہ ہاوس میں براہ راست نشریات کا انتظام کیا گیا ہے اور یہیں سے میڈیا کوریج ہوگی۔
ان کے علاوہ یہاں ایم ایل اے ہاسٹل کے مزید تین رکن اسمبلی کے نو ملازمین بھی کورونا متاثرملے ہیں۔ پنچکولہ کی ایس ڈی ایم رچا راٹھی اور ایڈیشنل پولیس کمشنر نوپور بشنوئی بھی کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔