ہریانہ میں بی ایس پی تنہا انتخاب لڑے گی
ریاست ہریانہ کے اسمبلی انتخاب مدنظر سبھی سیاسی پارٹیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں جیند میں بہوجن سماج پارٹی کی ریاستی سطح کی میٹنگ ہوئی۔
ہریانہ میں بی ایس پی تنہا انتخاب لڑے گی، متعلقہ تصویر
اس میٹنگ میں ریاستی انچارج ڈاکٹر میگھراج سنگھ سمیت ریاست بھر کے سینئر رہنما شامل ہوئے اور ریاست کی 90 سیٹوں پر اکیلے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔
اس میٹنگ کے دوران ڈاکٹر میگھ راج سنگھ نے بی ایس پی کے سبھی کارکنان سے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں ابھی سے سرگرم جانے کو بھی کہا۔