اردو

urdu

ETV Bharat / state

گروگرام: میدانتہ ہسپتال کی نرس کورونا پازیٹیو

کوورونا وائرس سے متاثرہ یہ مریض گروگرام میدانتہ میں اسٹاف نرس ہے اور وہ پانی پت کی رہنے والی ہے۔

By

Published : Mar 25, 2020, 12:21 PM IST

گروگرام: میدانتہ ہسپتال نرس کورونا مثبت پائی گئی
گروگرام: میدانتہ ہسپتال نرس کورونا مثبت پائی گئی

ریاست ہریانہ میں کورونا مثبت کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ یہ مریض گروگرام میدانتہ میں اسٹاف نرس ہے۔ یہ خاتون پانی پت کی رہنے والی ہے۔

پانچ دن قبل ہی وہ اپنے گھر پانی پت آئی تھی۔ جہاں اس کی صحت خراب ہونی شروع ہوگئی۔ جب خاتون کو کھانسی اور بخار ہوا تو اس کے کورونا وائرس کی جانچ کی گئی تو رپورٹ میں خاتون کو کورونا مثبت پایا گیا۔

گروگرام: میدانتہ ہسپتال نرس کورونا مثبت پائی گئی

کورونا مثبت خاتون کو سرکاری ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ایم او ششی گرگ نے کیس مثبت ہونے کی تصدیق کی۔ اس کے ساتھ ہی پانی پت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں بھی کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں کورونا مثبت کیسوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ہریانہ میں سب سے زیادہ 10 معاملے ضلع گروگرام سے جبکہ فریدآباد سے ایک، پانی پت سے 3، سونی پت، پلول اور پنچکولا سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details