'وزیراعظم کا فوج کی کامیابی پر ووٹ مانگنا شرمناک'
گڑگاوں پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کا ٹکٹ لے کر میوات پہنچے کیپٹن اجے سنگھ یادو کا زوردار استقبال کیا گیا۔
کانگریس کا ٹکٹ لے کر میوات پہنچے کیپٹن اجے سنگھ یادو کا زوردار استقبال ،متعلقہ تصویر
کیپٹن کے ساتھ ان کے صاحبزادے ہریانہ یوتھ کے سیکریٹری چیرنجیو راؤ بھی میوات آئے۔
کیپٹن اجے سنگھ یادو نے کہا کہ اگر میں ممبر پارلیمنٹ بنا تو میرا سب سے پہلا کام میوات میں یونیورسٹی بنانا ہوگا۔
دوسرا کام میں میوات کی پانی کے مسائل کو حل کروں گا۔ ریلوے لائن کے بارے میں بھی انہوں نے بھروسہ دلایا۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما اور خاص کر وزیراعظم نریندر مودی فوج کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں، جو بےحد شرمناک ہے۔