ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا سے متاثر 4 مزید افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس طرح ضلع میں کل 50 مریضوں نے کورونا سے جنگ جیت لی ہے۔
نوح: کورونا وائرس سے متاثر 4 مریض صحتیاب - جاری تازہ اعداد و شمار
ضلع نوح میں کورونا وائرس سے متاثر چار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
نوح: کورونا وائرس سے متاثر 4 مریض صحتیاب
محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ضلع نوح میں محض 8 کیس ہی مثبت رہ گئے ہیں۔ ابھی بھی ضلع میں 209 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ اب تک ریاست ہریانہ میں سب سے زیادہ 58 کیسز ضلع نوح میں پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 روز سے کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس مثبت سامنے نہیں آیا ہے۔ حالانکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اب ضلع میں محض 8 افراد ہی کورونا سے متاثر ہیں۔