اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوویکسین کا پہلا ٹرائل پی جی آئی روہتک میں مکمل - پورے بھارت میں 50 افراد کو یہ ویکسین پلائی گئی

ملک میں کورونا وائرس دن بہ دن سنگین رخ اختیار کرتا جا رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوویکسین کا ٹرائل ٓپی جی آئی روہتک میں مکمل
کوویکسین کا ٹرائل ٓپی جی آئی روہتک میں مکمل

By

Published : Jul 26, 2020, 11:59 AM IST

ٹرائل ٹیم کی پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر سویتا ورما نے کہا کہ 'کوویکسین کے پہلے مرحلے کا ٹرائل روہتک کے میڈیکل سائنسز کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ (پی جی آئی) میں مکمل کیا گیا۔'

کوویکسین کا ٹرائل ٓپی جی آئی روہتک میں مکمل

ڈاکٹر ورما نے کہا کہ ہفتے کو پہلے مرحلے کے دوسرے حصے کے تحت چھ افراد کو یہ ویکسین پلائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'ویکسین ٹرائل کے پہلے مرحلے میں کوویکسین کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے۔ پورے بھارت میں 50 افراد کو یہ ویکسین پلائی گئی تھی اور اس کے نتائج حوصلہ افزا تھے۔ دوسرے حصے کے تحت ہفتے کو چھ افراد کو ویکسین پلائی گئی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 48 ہزار سے زائد نئے کیسز

کورونا وائرس کے خلاف بھارت کے پہلے ویکسین ' کوویکسین کا ٹرائل پی جی آئی روہتک میں 17 جولائی کو شروع ہوا تھا۔ اس دن تین رضاکاروں کو کوویکسین دی گئی۔

آئی سی ایم آر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے اشتراک سے حیدرآباد میں واقع بھارتی بائیوٹیک نے تیار کیا۔ کووڈ 19 کے ویکسین ' کوویکسین' کو حال ہی میں ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی طرف سے ہیومین ٹرائل کی منظوری دی گئی ۔

دہلی ایمس ان 12 سائٹس میں شامل ہے جن کو انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کوویکسین کے ٹرائلز کے انعقاد کے لیے منتخب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details