اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح: بدرالدین اڈبر نے جے جے پی سے انیلو میں جانے کا فیصلہ کیا - ہریانہ اسمبلی انتخاب

ہریانہ اسمبلی الیکشن اکیس تاریخ کو ہونے ہیں۔ اسمبلی سیٹوں کے لیے سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ نوح اسمبلی حلقہ سے چودھری بدرالدین اڈبرجے جے پی کے ٹکٹ کے دعوےدارتھے۔ لیکن پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہ دے کر طیب حسین گھاسیڑیا کو ٹکٹ دیا۔

بی جے پی نے بدرالدین کو نوح سے ٹکٹ نہیں دیا

By

Published : Oct 3, 2019, 9:23 AM IST

Updated : Oct 3, 2019, 10:51 AM IST

ریاست ہریانہ اسمبلی الیکشن اکیس تاریخ کو ہونے والے ہیں۔ اسمبلی سیٹوں کے لیے سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ نوح اسمبلی حلقہ سے چودھری بدرالدین اڈبر جن نائک جنتا پارٹی( جے جے پی) کے ٹکٹ کے دعوےدار تھے۔

نوح: بدرالدین اڈبر نے جے جے پی سے انیلو میں جانے کا فیصلہ کیا

لیکن پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہ دے کر طیب حسین گھاسیڑیا کو ٹکٹ دیا۔ جس سے چودھری بدرالدین ناراض ہوگئے اور ضلع صدر کے عہدے سے29 تاریِخ کو استعفی دے دیا۔

نوح: بدرالدین اڈبر نے جے جے پی سے انیلو میں جانے کا فیصلہ کیا

آج 36 برادری سے میٹنگ کر چودھری بدرالدین اڈبر نے انڈین نیشنل لوک دل(انیلو)کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔


غور طلب ہے کہ چوہدری بدرالدین پرانے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور گزشتہ دو دہائیوں سے انیلو ہی کے ساتھ تھے لیکن جب پارٹی بکھری تو دشینت چوٹالہ کی جے جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔


فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے امیدوار چودھری ذاکر حسین کے شدید حامی رہے علی پردھان نے کہا کہ قریب سے جاننے کے بعد معلوم ہوا چودھری ذاکر حسین ناکارہ رہنما ہیں۔


چوہدری بدر الدین اڈبر نے بتایا کہ اب انیلو کی جانب سے ٹکٹ حاصل کر ان کے صاحبزادے ناصر حسین الیکشن لڑیں گے۔

Last Updated : Oct 3, 2019, 10:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details