چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ چیف منسٹر گڈ گورننس ایسوسی ایٹس (سی ایم جی جی اے) کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمیں اختراعات کے ذریعہ آخری فرد تک پہنچیں تاکہ وہ مالی طور پر بھی بااختیار ہوسکیں۔ منوہر لال کھٹر ہفتہ کو یہاں ہریانہ نواس میں سی ایم جی جی اے کے ساتویں بیچ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سی ایم جی جی اے کے ساتھ ان کے تجربے کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم جی جی اے کو حکومت کی اہم اسکیموں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نئے وژن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
ہر تین ماہ بعد سی ایم جی جی اےکا اجلاس منعقد کرکے رائے لی جائے گی۔ اس دوران نئے پراجیکٹس کو داخل کرتے ہوئے سسٹم میں درپیش مشکلات کے بارے میں بھی معلومات لی جائیں گی۔ اس کے علاوہ عوام کو اس کے فوائد کے بارے میں بھی معلوم ہوسکےگا۔ اس لیے ہمیشہ فیلڈ میں رہتے ہوئے عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان بہتر کام کرنا ہوگا۔کھٹر نے کہا کہ آٹوموبائل سیکٹر میں ملک کا 50 فیصد مینوفیکچرنگ صرف ہریانہ میں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبے میں سروس سیکٹر میں نئی کمپنیاں قائم ہوئی ہیں اور ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔