ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے تاؤڈو بلاک میں واقع پیپا کا رہائشی حارث کی موت گزشتہ روز شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج سے ریفر کئے جانے کے بعد ہوگئی، اس کے بعد مہلوک کے اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔
اس تعلق سے مہلوک کے بھائی ارشاد نے بتایا کہ 'ان کا بھائی سڑک حادثے میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا'، جس کے بعد اسے گلوبل ہسپتال تاؤڈو میں داخل کرایا گیا، جہاں کے ڈاکٹرز نے ابتدائی علاج کے بعد اسے میڈکل کالج نلہڈ ریفر کر دیا، میڈکل کالج نلہڈ نے حارث کو ایمرجنسی وارڈ میں ایڈمٹ کیا۔