اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: کانگریس نے تمام پروگرام ملتوی کر دیے

ہریانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر کماری شیلجا نے کورونا وائرس کی وبا کے قہر کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے تمام پروگرام ملتوی کر دیے ہیں۔

کانگریس
کانگریس

By

Published : Mar 20, 2020, 10:51 PM IST

یہ اطلاع پردیش کانگریس کے خزانچی روہت جین نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ کماری شیلجا نے 31 مارچ تک پارٹی کی ریلیاں اور اجلاس یا دوسرے پروگرام نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پہلے سے طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کر دی گئے ہیں۔ جین نے بتایا کہ پردیش کانگریس کی طرف سے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا اعلان ریاستی کانگریس صدر کماری شیلجا کی جانب سے 31 مارچ کے بعد کیا جائے گا۔

کماری شیلجا نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنے آپ کو كورونا وائرس سے بچائے رکھنے کے لئے مناسب انتظامات کریں اور پر ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

روزمرہ استعمال والی اشیاء کی ضرورت سے زیادہ خریداری نہ کریں اور صبر و تحمل سے کام لیں۔ و با سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی بدابیر اختیار کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details